Fatima Bhutto And Her Family Is Going To Join Which Party ?

share on:

کراچی پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سندھ میں جماعت کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو پاکستان پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین ممتاز بھٹو اور دیگر سیاسی شخصیات سے رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے, تحریک انصاف کی پہلی کوشش یہ ہے کہ غنویٰ بھٹو کو پارٹی میں شمولیت کے لیے رضا مند کیا جائے.جبکہ اس بات کی بھی کوشش کی جائے گی کہ میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو بھی سیاست میں فعال کیا جائے.

روزنامہ خبریں کے مطابق اس حوالے سے پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کی سربراہ غنویٰ بھٹو ،سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کو پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے.تاہم اگر یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوتی ہیں تو پیپلزپارٹی (شہید بھٹو)گروپ کے ساتھ انتخابی اتحاد کیلئے بات چیت کی جاسکتی ہے.اس ہی طرح سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو اور ان کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے.اس ضمن میں آئندہ چند روز میں اہم پیش رفت سامنے آسکتی ہے.پارٹی میں شمولیت کی صورت میں ممتاز بھٹو کو مرکز اور امیر بخش بھٹو کو صوبے میںپارٹی کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی جاسکتی ہیں.
ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیراعلیٰ لیاقت علی جتوئی صوبے کی دیگر اہم شخصیات کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے سرگرم ہیں اور ان کے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم اور دیگر سے رابطے ہوئے ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے

share on: